Featuredاسلام آباد

پہلی بار پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں کو ’’ امپیکٹ رینکنگ‘‘ میں شامل کیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کی 3یونیورسٹیاں دنیا کی 800بہترین جامعات میں شامل ہیں، یوکے ٹائمز کی جانب سے دنیا کی 16سو یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ جاری کی گئی ہے

، اس فہرست میں پاکستان کی اکیس یونیورسٹیاں شامل ہیں جبکہ پاکستان کی چھتیس یونیورسٹیوں کو ’’ امپیکٹ رینکنگ ‘‘ میں شامل کیا گیا ہے

پاکستان کی ٹاپ قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کی چھ سو بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہے جبکہ پاکستان کی تین یونیورسٹیوں دنیا کی آٹھ سو بہترین جامعات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : جی سی یونیورسٹی اور جرمن یونیورسٹی کے مابین ہونے والے معاہدے

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ماحولیاتی کام کے حوالے سے عالمی سطح پر چوبیسیویں نمبر پر آگئی اسی طرح کلین انرجی تحقیق میں نسٹ دنیا بھر میں 67 ویں نمبر پر ہے، تحقیقی حوالہ جات ، بین الاقوامی آؤٹ لک اور انڈسٹری لنکیجز میٹرکس کی بہتری میں پاکستان ٹاپ فائیو ممالک میں ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی موجودہ حکومت اور ایچ ای سی انتظامیہ کی اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کو سراہا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close