آئی ایس پی آر کا یوم دفاع پر خصوصی مِلی نغمہ جاری
اے زمین وطن مادر مہربان’ آئی ایس پی آر کا یوم دفاع وشہدا پر خصوصی مِلی نغمہ جاری
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہدا پر خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا، ملی نغمہ افواج اور قوم کے عزم کا عکاس ہے کہ وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم متحد ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم دفاع وشہداکے حوالے سے ملی نغمہ جاری کیا گیا۔
اے زمین وطن مادر مہربان کے نام سے نغمے میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے، اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی ، عابدہ پروین ، سجاد علی سمیت دیگر گلوگاروں نے گایا ہے۔
گلوگاروں کی نسل در نسل وطن سے محبت اس ملی نغمے میں بھر پور عیاں ہے۔
ملی نغمہ افواج اور قوم کے عزم کا عکاس ہے کہ وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم متحد ہے ، پاکستان جو مادر مہربان ہے ، شاہد ہے نسل در نسل پیر و جوان نے اس کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
خیال رہے آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہداکے حوالے سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ویڈیوز میں شہدا ، عازیوں اور انکے اہلہ خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ شُہداءغازیوں اوراُن سے جڑے تمام رشتوں کو سلام ، شُہدائے پاکستان، ہمارا فَخر۔