Featuredخیبر پختونخواہ

عاصمہ رانی قتل کیس میں والد نے بیٹی کے قاتل کو معاف کردیا

 کوہاٹ : چار سال قبل قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کا راضی نامہ ہوگیا۔

عاصمہ رانی کے آبائی شہر سرائے نورنگ میں فریقین کے درمیان صلح کے لیے جرگہ ہوا جس میں دونوں قبیلوں کے مشران نے شرکت کی۔ ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان نے مقتولہ کے خاندان سےراضی نامہ کیا۔

قتل ہونے والی لڑکی عاصمہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجاہد آفریدی خاندان کی معافی قبول ہے، ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہوا۔

عاصمہ رانی کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا۔

یاد رہے کہ مجاہد آفریدی پر 2018 میں رشتے سے انکار پر عاصمہ رانی کو قتل کرنے کا الزام تھا، مجاہد آفریدی واقعے کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک ماہ قبل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو موت کی سزا سنائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close