Featuredاسلام آباد

سیاحت کو بڑھا کر ملکی دولت میں اضافہ کر سکتے ہیں

نتھیا گلی: بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کو بڑھا کر ملکی دولت میں اضافہ کر سکتے ہیں، دنیا کو فروخت کرنے کیلئے چیزیں ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے،

 

اس بار 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتار سکیں گ

عمران خان نے کہا کہ ہمارا حکومتی نظام اس انداز میں پروان چڑھا ہے کہ حکومت پہلے اپنا اور پھر عوام کا فائدہ دیکھتی ہے،حالانکہ حکومت کو پہلے عوام کا فائدہ دیکھنا چاہیے، کیا حکومت ملک کی ضرورت کو پورا کررہی ہے یا صرف اپنے آپ کو چلانے کی ضرورت پورا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا

وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی نظام خرابی کی جانب جاتا ہے وہ اپنے آپ کو بچانا شروع کردیتا ہے، سلطنت عثمانیہ جب سکڑرہی تھی اس کی بیوروکریسی بڑھتی جارہی تھی، ہماری سسٹم کو ٹھیک کرنے کی جنگ ہے، ہم قانون کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے ملک میں اربوں روپے چوری کرکے بیرون ملک محلات لیے ہوئے ہیں اور حکومت پر حملہ کررہے ہیںِ ، حکومت پر حملہ کرنیوالے لوگ قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔

90 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک مقیم ہیں جن کی سالانہ آمدن ملک کے 22 کروڑ افراد کی سالانہ آمدن کے برابر ہے، سب سے زیادہ پیسے والے اور ہنرمند پاکستانی بیرونِ ملک ہیں، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں، ہمارا ہدف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے، تارکین وطن کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close