Featuredسندھ

جہاز کو ری فلوٹ کرنے کے لیے تجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات حاصل کر لی

کراچی: ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کے معاملے پر جہاز راں کمپنی نے جہاز نکالنے کے لیے نیا پلان لیٹر ایم ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرا دیا

سی میکس کمپنی نے تکنیکی معلومات اور نقشوں سمیت پلان شعبہ ایم ایم ڈی کو جمع کرایا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کو ری فلوٹ کرنے کے لیے تجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے کرین بارج اور دو ٹگس کو جہاز سے مخصوص پر اینکر کر دیا گیا ہے اور جہاز کو کھنچنے کے لیے نئے اور مضبوط رسے حاصل کر لیے گے ہیں ، کرین بارج کے ذریعے جہاز کو رسے باندھا جائیں گے۔
سات ستمبر کو ہائی ٹائیڈ کے دوران بارج اور ٹگس کے ذریعے جہاز کھینچنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ساحل سمندر سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن ایک بار پھر شروع

گزشتہ ماہ ناقص پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں ، جس کے بعد وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دے چکی ہیں۔

 

کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان ،آلات،بارج ،ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close