Featuredاسلام آباد

پمز اسپتال نے کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) اسپتال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے

اس حوالے سے ترجمان پمزڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسز سمیت عملے کو غیر ضروری چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
کورونا صورتحال کے حوالے سے ترجمان پمز نے کہا کہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 7مریض انتقال کرگئے، اسپتال میں11 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرپر اور مختلف وارڈز میں کورونا کے 150 مریض زیرعلاج ہیں۔
ترجمان اسپتال کا کہنا تھا لپ کورونا مریضوں کےبڑھتےرش کی وجہ سے مزید وارڈز بنانے پر غور کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا

گذشتہ ماہ پمز اسپتال انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اختیاری وطے شدہ سرجریز ملتوی کردی تھی اور کہا تھا کہ صرف ایمرجنسی صورت میں سرجریز کی جائیں گی۔

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایک دن میں 57 اموات ہوئیں اور3 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close