پاک فضائیہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے دستاویزی فلم جاری کر دی۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی فلم ’میں تیار ہوں‘ جاری کی جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم میں وطن کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔