Featuredسندھ

الیکشن کمیشن نے وزیربحری امورعلی حیدر زیدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کراچی: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم اور بلال غفار کوالیکشن مہم سےروک دیا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق دونوں ارکان آٹھ ستمبر کوالیکشن مہم کےلئےجارہےہیں، ارکان اسمبلی کا بلدیاتی انتخابی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، فردوس شمیم اوربلال غفارمہم میں گئےتو کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں  :خیبرپختونخوا میں آخری مرتبہ بلدیاتی انتخابات 2015ءمیں منعقد ہوئے تھے

الیکشن کمیشن نے وزیربحری امورعلی حیدر زیدی کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پرالزام ہےکہ انہوں نے ذاتی فنڈز سے انتخابی مہم چلائی، علی زیدی دو یوم کےاندرجواب داخل کرائیں۔

 

کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ بارہ ستمبر کو ہونے جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں، جس کے باعث خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close