Featuredاسلام آباد

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے تک مہنگا

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹا سب سے زیادہ مہنگا کراچی میں ہوا، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا

گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عوام کو سستی چینی اورآٹا نہ ملنے کی شکایات پر وزیراعظم کا نوٹس

دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بھی مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close