کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کیلئے خوشخبری سنادی، تاجروں کی بھوک ہڑتال اوراحتجاج رنگ لے آیا کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں رات10بجےتک کھولنے کی اجازت مل گئی
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں
ڈپٹی کنونیر کراچی تاجرایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے بتایا ہے کہ ناصرشاہ نے رات 10بجے تک کام کی اجازت دینے کا بتایا اور اس کا نوٹیفکیشن جمعے سےقبل جاری کرنے کا بتایا گیا۔
شرجیل گوپلانی کے مطابق ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن آنے تک تاجروں کو رات10بجے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔