Featuredدنیا

افغانستان میں طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کردیا

افغانستان:گذشتہ روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک پریس کانفرنس میں عبوری حکومت کیلئے کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

آج قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کابینہ کے ارکان کی مکمل فہرست جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : طالبان نے مطالبہ کیا ہےکہ امریکا افغانستان چھوڑنے والوں کی مدد کرنا بند کرے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنگ کی تمام وجوہات ختم ہوچکی ہیں اور عوام پہلی بار جامع سلامتی اور امن سے لطف اندوز ہورہے ہیں، مضبوط اسلامی نظام کے قیام کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

جن وزارتوں، محکموں اور اداروں کے سربراہان کا اعلان نہیں کیا گیا ان سے متعلق مشاورت جاری ہے اور جلد ان کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

محمد نعیم کی جاری کردہ فہرست میں کابینہ کے ارکان کی تعداد 33 بتائی گئی ہے جس میں رد و بدل اور اضافہ بھی ممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close