Featuredسندھ

سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 11 ستمبر تک تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی مدھیہ پردیش بھارت پر موجود ہے اور ہوا کا یہ کم دباو مغرب کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے،

جس کے باعث اس مون سون سلسلے کے زیر اثر،تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ،میرپورخاص،بدین ، ​​ٹھٹھہ میں آج سے11ستمبر تک بارش کا امکان
حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، جامشورو اور کراچی میں آج رات سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے،

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ موسمیات نے اکثر علاقوں میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی

جب کہ آج رات سے 11 ستمبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور اور دادو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم جذوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، آج گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش ہونے کی توقع ہے اور بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close