Featuredسندھ

عدالت سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں فیکٹری مالکان کے ساتھ متعلقہ ادارے کو بھی ذمہ دار قرار

 کراچی: سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں فیکٹری مالکان کے ساتھ متعلقہ اداروں کو بھی ذمہ دار قرار د

عدالت کا کہنا تھا کہ رہائشی پلاٹ پرمتعلقہ اداروں کی بغیراجازت فیکٹری قائم کی گئی، محکمہ لیبر کا کوئی افسر کبھی دورے کیلئے نہیں آیا ،حادثے نے محکمہ لیبر ، ایس بی سی اے ،کے ایم سی کی کارکردگی بےنقاب کی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر مختلف خامیاں اور کوتاہیاں حادثےکا سبب بنیں، اصولوں کےبرخلاف تعمیرات،آگ سےبچاؤکےانتظامات نہیں تھے، دروازہ لاک تھا اور 16بے گناہ افراد جان سے گئے، فیکٹری کا دروازہ بند ہونا اہم وجوہات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عدالت نے ساہیوال سے بازیاب ہونے والی چاروں لڑکیوں کو والدین کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا

عدالت نے کہا کہ فائر بریگیڈ تاخیرسےآئی، پانی کی کمی،سول ڈیفنس عملہ غیرتربیت یافتہ تھا، مالکان نے متعلقہ اداروں سے رابطوں کے خطوط پیش کیے ، بدقسمت حادثےکے بعد ایسے رابطوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رہائشی پلاٹ میں فیکٹری غیر قانونی طور پر قائم کی گئی ،ایس بی سی اے نےصرف رہائشی مقاصد کیلئےگراؤنڈپلس ون کی منظوری دی،یہ درست ہے، تعزیرات پاکستان کی دفعہ322میں سزاصرف دیت ہے،

شواہدمٹانےسمیت دیگرخدشات نہ ہوں توضمانت دی جاسکتی تھی لیکن بظاہر پراسیکیوشن کے پاس الزام کے دفاع میں مناسب شواہدہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close