Featuredسندھ

کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیزبارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ اور کراچی کے وسط اور مشرقی علاقوں پر موجود ہیں ، بارش کاسسٹم پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا، شہرمیں سمندری ہوائیں معطل اور شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : شہر قائد میں قائم غیر قانونی ہائیڈرینٹس اور کنکشنز کے خلاف کارروائی

شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے سبب مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا اور لوگوں کو اپنے موسلادھاربارش پر جانے کیلیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close