پاکستان کی مخالفت کرنے والا فرانس خودد ہشت گردوں کی معاونت کرتا ہے
اسلام آباد: پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کرنے والے فرانس کا بھانڈا پھوٹ گیا ، ٹی آرٹی کے فرانسیسی کمپنی کے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق انکشافات سامنے آئے
جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی مخالفت کرنے والا فرانس خودد ہشت گردوں کی معاونت کرتا ہے، فرانسیسی سیمنٹ کمپنی’’لافارج‘‘نے شام میں داعش کی مالی معاونت کی اور مالی معاونت کیساتھ داعش سےتعلقات بھی رکھے۔
ٹی آرٹی نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کی داعش کی معاونت سےفرانسیسی انٹیلی جنس سروسزبھی آگاہ رہیں، فرانسیسی انٹیلی جنس سروسزکوخودکمپنی نےداعش سےتعلقات سےآگاہ رکھا اور فرانسیسی حکومت لافارج اورداعش کے تعلقات سے باخبررہی۔
یہ بھی پڑ ھیں : ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شمولیت غیرمتوقع نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرانسیسی کمپنی لافارج کےداعش کیساتھ تجارتی تعلقات تھے، کمپنی نےداعش کوسیمنٹ دیاجس سےانہوں نےٹھکانےتعمیرکیے جبکہ داعش نےشام میں لافارج سیمنٹ فروخت کرکےخودبھی فائدہ اٹھایا۔
کمپنی لافارج کی جانب سےفرانسیسی انٹیلی جنس کوای میل بھی جاری کی گئی ، لافارج اورفرانسیسی انٹیلی جنس میں تعلقات کاآغازکمپنی سیکیورٹی ڈائریکٹرنےکیا ، اس حوالے سے سیکیورٹی ڈائریکٹرنےوزارت داخلہ کو ای میل 22جنوری2014کوبھیجی تھی ، جس میں کمپنی عہدیدار نے بتایا تھا کہ لافارج اب بھی شام میں سرگرم ہے۔