Featuredپنجاب

پیپلز پارٹی مستقبل میں حکومت بنائے گی : بلاول

رحیم یار خان : اب دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔ پنجاب میں حکومت گرائیں گے تو وفاق خود ہل جائے گا

بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کو پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں کہ حکومت کے سہولت کار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت صرف صوبے نہیں مرکز میں بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی حکومت بھی اس ملک نے دیکھی ہے۔ افسوس کے جس کھلاڑی کو مسلط کیا گیا، اس نے ملک کا کیا حشر کیا۔ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکری اور کرپشن ختم کرنے کا کہا تھاْ موجودہ حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے نکلے۔ پیپلز پارٹی نے جو کہا وہ پورا کرکے دکھایا۔

مسلم لیگ ن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں کہ حکومت کے سہولت کار ہیں۔ ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا آپ اس وقت بھی پیچھے ہٹے۔ آپ اپوزیشن کریں، عمران حکومت اور بزدار کو گھر بھیجیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔ پنجاب میں حکومت گرائیں گے تو وفاق خود ہل جائے گا۔ ذاتی مقصد کیلئے بزدار حکومت چلنے دیں گے تو عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے۔ آپ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر وار کریں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو مجبور کریں گے، اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔ کسی کی انا کو ترجیح نہ دیں عوام کا سوچیں۔ آپ تیار نہیں ہوئے تو عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے۔ مفاہمت کی سیاست کو پنجاب کے عوام رد کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close