Featuredسندھ

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لئے کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کیلئے ایف آئی اے کو امیگریشن عملے کی کمی کا سامنا ہے

دس میں سے صرف 4 کاؤنٹرز پر عملہ تعینات ہے،عملے کی کمی کی وجہ سے کاؤنٹرز خالی پڑے ہیں، جس کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لئے کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔

بزرگ اور ویل چئیرز پر بیٹھے مسافروں کو امیگریشن کرانے کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں ناتجربہ کارعملے کی وجہ سے مسافروں کی امیگریشن میں کافی وقت لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کیلئے دفتر خارجہ کا اجازت نامہ طلب

اس کے علاوہ اس وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے، ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے۔

نئے تعینات ہونے والا عملہ مسافروں کی امیگریشن کرنے میں دس منٹ سے زائد کا وقت لے رہا ہے جبکہ ایک مسافر کی امیگریشن پر زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگتا ہے، مسافروں کا ڈیٹا درج کرنے میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close