Featuredپنجاب

پنجاب میں کوروناوائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

لاہور: پنجاب میں کوروناوائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر 3 ستمبرکےلاک ڈاؤن آرڈرمیں توسیع کرتے ہوئے پابندیاں بڑھا دی گئیں

سیکرٹری صحت نے کہا کہ کورونااضافےکے پیش نظر پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 15ستمبرتک پابندیاں مزید سخت کر دی ہے، 15ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان ، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور ، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات ،شیخوپورہ، سیالکوٹ ،بھکر شامل ہیں۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے15ستمبرتک بند رہیں گے ، مارکیٹ،کاروباری سرگرمیاں رات 8بجے تک جاری رہیں گی اور ہفتہ ،اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ ان ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10بجےتک اجازت ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی نے پوری قوم کو بیمار کرکے رکھ دیا، چیف جسٹس

مزید کہا ہائی رسک اضلاع میں ان ڈورآؤٹ ڈور اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی، تمام جم بند رہیں گے ، تمام سرکاری،نجی دفاترمیں حاضری 50فیصد ہو گی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق ان ڈور شادیوں کی تقریبات پرمکمل پابندی ہو گی تاہم آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات رات10بجےتک ہوں گی، آؤٹ ڈور شادی تقریب میں 300 افرادکی اجازت ہے۔

سیکرٹری کا کہنا تھا کہ 15ہائی رسک اضلاع کےمابین ٹرانسپورٹ بندرہےگی اور شہروں کےاندر ٹرانسپورٹ میں گنجائش 50فیصدہو گی جبکہ ایس اوپیز کے تحت ریل سروس 70فیصد گنجائش کے ساتھ چلتی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close