Featuredاسلام آباد

نیپرا کا عوام کو بجلی کا جھٹکا

اسلام آباد: نیپرا نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی اور اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کےمطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close