Featuredسندھ

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کا نفاذ 23 اگست 2021 سے ہوا

کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کا نفاذ 23 اگست 2021 سے ہوا، اسی کے ساتھ سول ایوی ایشن آرڈیننس کا نفاذ بھی اسی روز سے ہوگیا

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اتھارٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں اتھارٹیز حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہوائی اڈوں کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی جبکہ فضائی معاملات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پختونخواہ کے سیکریٹری داخلہ کو خط

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا tha، جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس اور مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close