Featuredسندھ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی

کراچی: ایف بی آر نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کے تحت مقررہ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کو اثاثہ جات ڈیکلیریشن گوشوارہ جمع کرانے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کےتحت ایسے ٹیکس گزاروں کو اثاثہ جات ڈیکلیر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، جنہوں نے مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کردی مگر وہ اپنے اثاثہ جات ظاہر نہ کرسکے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس کو 14 مئی 2019 کو نافذ کیا گیا تاکہ اس سے فائدہ اٹھانے والے 30 جون 2019 تک ٹیکس کی ادائیگی اور اثاثہ جات کی ڈیکلریشن کو یقنی بناسکیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : 11ماہ میں تاریخ ساز ٹیکس وصولیاں: ایف بی آر

مقررہ تاریخ میں 3 جولائی 2019 تک مزید توسیع بھی کر دی گئی تھی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے ٹیکس گزاروں کو 15 ایام میں اثاثہ جات گوشوارہ داخل کرنے کا مو قع فراہم کیا جائے۔

ترجمان نے ایف بی آر کے مطابق اُن ٹیکس گزاروں کے لیے سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے جنہوں نے گوشوارے جمع کرادیے، وہ 10 سے 25 ستمبر کے دوران اثاثوں کی تفصیلات جمع کراسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close