Featuredاسلام آباد
وفاقی وزیر خسرو بختیار کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق اپیل سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا
جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 16 ستمبر کو خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کے خلاف درخواستوں کے علاوہ چئیرمین نیب و ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کے ساتھ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : آمدن سے زائد اثاثے: نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا
ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت اور چئیرمین نیب کے خلاف درخواستوں دائر کی تھیں اس سے قبل انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی دونوں بھائیوں کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اسے ناقابلِ سماعت قرار دے دیا تھا۔