کنٹونمنٹ انتخابات میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے، 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مجموعی طور پر 1644 پولنگ اسٹیشنز جب کہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہی
12 ستمبر کو ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں انتخابی دنگل سجے گا، جس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں ہیں اور 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 ہے جب کہ 10 لاکھ 43 ہزار 190 خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو
، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی سیکیورٹی کے لئے پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی موجود ہوں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،
الیکشن کمیشن انتخابات کی موثر نگرانی کے لئے سیکرٹریٹ میں کمپلینٹ سینٹر قائم کر دیا ہے،
انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات 9204402 (051) اور 9204403 (051) پر درج کروائی جاسکتی ہے۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کاپنے وارڈ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بنے گا، نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب کریں گے جب کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، وائس پریزیڈنٹ اور ممبران اُس کے ماتحت کام کرتے ہیں۔