Featuredدنیا

نان الیون کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت افغانستان پر حملہ کر دیا

امریکا: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتحاد ایک ایسی چیز ہے جسے کبھی نہیں ٹوٹنا چاہیے امریکی صدر نے سانحہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے 2 ہزار 977 لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا

انہوں نے کہا کہ سانحہ نائن الیون کو 20 برس گزر گئے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سانحہ کچھ ہی لمحہ پہلے کا ہے۔
11 ستمبر 2001 کو 19 دہشت گردوں نے 4 کمرشل طیاروں کو اغوا کیا صبح 8 بجکر 46 منٹ پر دہشت گردوں نے پہلا طیارہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرایا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ترکی نے امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا

ٹھیک 17 منٹ بعد ایک اور طیارہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جنوبی ٹاور سے ٹکرا گیا اور 9 بجکر 37 منٹ پر دہشت گردوں نے پینٹاگون کی عمارت پر طیارہ گرایا۔

دہشت گرد چوتھے طیارے سے مطلوبہ ہدف کو نشانہ نہ بنا سکے اور طیارہ پینسلوانیہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 2 ہزار 750، پینٹاگون میں 184 اور پنسلوانیہ میں 40 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ تمام 19 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ 7 اکتوبر 2001 کو القاعدہ سے نان الیون کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ نے اپنے اتحادیوں سمیت افغانستان پر حملہ کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close