Featuredاسلام آباد
الیکٹرانک ووٹنگ مشین اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے
اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے مثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے۔ ای وی ایم اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جلانے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں۔ وزراء کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے۔ عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود ہر جمہوریت پسند ای وی ایم کو مسترد کرے گا۔ پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے۔