کراچی: ملک کے ممتاز اسکالر پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم کی جانب سے کھجور کی جینیاتی خصوصیات پر شائع ہونے والی کتاب میں پاکستانی کھجور کی خصوصیات پر لکھے جانے والے مضمون میں کہا گیا
خیرپور سندھ میں ملک کی مجموعی پیداوار کا 60 فیصد کھجور کی پیداوار ہوتی ہے جس کے بعد بلوچستان کے اضلاع تربت اور پنجگور سے 20 فیصد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔
ڈاکٹر کامران عظیم، محمد علی جناح یونیورسٹی میں پروفیسر اور ڈین ہیں۔ مذکورہ کتاب میں دنیا کے دس مختلف ممالک کے 30 نامور محققین کے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب میں کھجور کی پیداوار میں اضافے، کھجور کی نئی اقسام متعارف کرانے اور جدید زراعت میں کھجور کی فصل سے متعلق مضامین بھی ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : فیصل آباد کے سوا پنجاب اور سندھ کے تمام اضلاع میں کپاس کی آمدمیں کمی
پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم نے اس کتاب کے لیے لکھے جانے والے اپنے مضمون میں پاکستان میں پیدا کی جانے والی مختلف اقسام کی کھجوروں اور ان کی جینیاتی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے شہروں خیرپور اور سکھر کے علاقوں میں سب سے زیادہ کھجور کی پیداوار ہوتی ہے۔
ان علاقوں میں مختلف اقسام کی کھجور پیدا کی جاتی ہے۔ جن میں اصیل، کربلائین وغیرہ سب سے بہتر کھجور سمجھی جاتی ہے۔