حکومت کا عوام پر ایک اور مہنگائی بم پھینکنے کی تیاری
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھینکنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔