Featuredبلوچستان

مجھےعدم اعتمادکی تحریک کی پرواہ نہیں ہے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدم اعتمادکی تحریک سے متعلق پیغام میں کہا کہ مجھےعدم اعتمادکی تحریک کی پرواہ نہیں ہے

میری جماعت اوراتحادی میرےساتھ ہیں تواپوزیشن سےفرق نہیں پڑتا، میری جماعت اوراتحادیوں کی اکثریت نےعدم اعتمادکیاتوخودچلاجاؤں گا، پارٹی اوراتحادیوں کاساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کاسربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کےآفس میں جمع کرائی گئی تھی ، جس پر16اراکین اسمبلی کے دستخط موجود تھے۔

یہ بھی پڑ ھیں : تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ 4نکات پرتحریک عدم اعتمادجمع کرائی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے3سال میں جوکارکردگی دکھائی انہیں حکومت کاحق نہیں، آج جوحالات ہیں ہرشخص اس حکومت کا خاتمہ چاہتاہے۔

اپوزیشن نے مزید کہا تھا کہ صوبےمیں بدامنی،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کابازارگرم ہے، مطلوبہ تعدادپوری ہے،7دن میں قراردادپراجلاس بلایاجائےگا، ابھی مطلوبہ تعدادسامنےنہیں لائیں گے، قراردادوالےدن سارےنمبرپورےہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close