لاہور: افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین فٹبالرز اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں، کوچز بھی ان کے ساتھ ہیں، فیفا فٹبال ہاوس پہنچنے پرپی ایف ایف اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے دستے کا استقبال کیا
افغانستان کی ویمن یوتھ اورکلب کے کھلاڑی فیفا ہاؤس میں قیام کریں گے۔
یہ بھی پڑ ھیں : افغانستان میں نئی حکومت کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
افغان دستے کے پاکستان میں کوارڈنیٹرسردار نوید حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان مہمانوں کو تیس ماہ کا ویزا جاری کیا گیا یے۔ یہ اس وقت تک ہمارے مہمان ہوں گے، ان کے کھانے پینے اوررہائش کا مکمل بندوبست ہم کریں گے۔