وزیرِاعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے
تاجکستان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
تاجکستان میں وزیرِ اعظم ایس سی او (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے اور ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِاعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے دوطرفہ ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے
عمران خان پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاءکی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیرِاعظم صاحب، موجودہ جامعات پر پہلے توجہ دیجیے!
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اس کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، تاجکستان کے دورہ کے دوران افغانستان میں مستحکم اور جامع حکومت کے بارے میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی۔