Featuredاسلام آباد

پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کے کارکن گرفتار

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پمز اسپتال میں کارروائی کی ، اس دوران اسمگل کوروناادویات بیچنے والے گروہ کے کارکن کو گرفتار کرلیا اور ایکٹیمراانجکشن برآمد کرلئے

سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے پمزاسپتال میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اسمگلرگروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی، ڈریپ نے گروہ سے فون پرایکٹیمراانجکشن کی خریداری کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : مولانا فضل الرحمن معدے میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں داخل

ڈاکٹرعاصم نے بتایا کہ ملزم نےایکٹیمراانجکشن ایک لاکھ10ہزارمیں فروخت کیا، ملزم کورقم کی ادائیگی،انجکشن وصولی کی فوٹیج بھی بنائی گئی، گروہ ایکٹمرا انجکشنز بیرون ملک سےاسمگل کرتا ہے۔

 ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ ایکٹمرا انجکشن کی سرکاری قیمت 59ہزارمقررہے، گروہ اسمگل ایکٹمراانجکشن ایک تاڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرتاتھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close