Featuredخیبر پختونخواہ

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم باچاخان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے اہم کارروائی کی اس دوران بیرون ملک کروڑوں کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

متعلقہ اداروں کے اس ایکشن کے نتیجے میں ایک مسافر گرفتار بھی ہوا ہے۔
مسافر پشاور سے غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے دبئی جانا چاہ رہا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پرائیویٹ ملکی اورغیر ملکی ایجنسیوں اور قانونی ماہرین کی خدمات حاصل

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے سرچ اینڈبیگجز کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بیگ سے 3کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

مسافر نے ہیروئن ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔
اس سے قبل 6 ستمبر کو بھی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close