کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، آئندہ 24گھنٹےمیں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری جانے کا امکان ہے
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کے ضمن میں محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں نیا مون سون سسٹم 22ستمبر کو متوقع ہے، اس سسٹم کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : شہرقائد میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے بلدیہ اتحادٹاؤن اور قائم خانی کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔