Featuredسندھ

اگلے 2روز تک کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے

کراچی : اگلے 2روز تک کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،جمعے کو پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا، جذوی ہیٹ ویو کے خاتمے کے باوجود شہر کے درجہ حرارت معمول پرنہ آسکا۔

جمعے کے روز بھی سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال نہ ہوسکیں، جس کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب صبح وشام کے وقت 70فیصد رہا،اسی وجہ سے شہر میں گرمی اورحبس کی کیفیت رہی۔

محکمہ موسمیات مطابق جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری جبکہ صبح کے وقت 30.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑ ھیں : امتحانات اور تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائرزی کے مطابق اگلے 2روز تک شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،جس کے دوران گرمی کا پارہ 34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close