مظفرگڑھ :حلقہ پی پی 269 سے (ن) لیگ ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اظہر عباس نے یہ اعلان چوک سرور شہید ، مظفر گڑھ میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا
اپنے بیان میں ایم پی اے نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئےہوا ، لیکن اب اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے والد سے پرانا تعلق ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ”حلف اٹھانے کیلئے جانے لگی تو والدین نے کہا بیٹی۔۔۔“ پی ٹی آئی کی ایم پی اے عائشہ میمن کے انکشاف نے ہر پاکستانی کو خوش کر دیا
رواں سال مئی میں ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
اظہر عباس نے 2018 کے عام انتخابات کے دوران پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر کامیاب قرار پائے تھے، انھوں نے 28،293 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ رحیم کھر 24،011 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔