Featuredاسلام آباد
سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کردیا ، اس حوالے سے وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : سرکاری افسران کے زیر استعمال مہنگی گاڑیوں کا نوٹس
وزیراعظم کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے۔
مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔