Featuredپنجاب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی  درخواست میں اوگرا اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پربوجھ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
15 ستمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ ، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں5روپے ایک پیسہ اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5روپے92پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close