Featuredسندھ

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 22 ستمبر بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی

شاہ جو رسالوکے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 1689 میں ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں سید حبیب شاہ کے گھر میں آنکھ کھولی۔

آپ کے بزرگوں کا تعلق ہرات افغانستان سے تھا، آپ تصوف کی جانب مائل ہوئے، تلاش حق کے لیے کئی طویل سفرکیے جن کے تجربات کی جھلک آپ کی شاعری میں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت نے جمعہ کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیاہے

آپ کے صوفیانہ کلام میں امن اور محبت کا درس، دنیا سے بے رغبتی اور عشق حقیقی کی تڑپ صاف نظرآتی ہے۔
ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیاجاتاہے۔

اس موقع پر میلہ بھی لگتا ہے اور تینوں دن مزار پر محفل سماں جاری رہتی ہے، جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی سے منسوب ساز طنبورا بجایا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close