Featuredبلوچستان

بلوچستان میں عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے خود کفیل پروگرام شروع

اوتھل: خود کفیل پروگرام ایک غیرسرکاری اور غیر منافع بخش سماجی ادارے آرگنائزیشن فارسوشل ڈیولپمنٹ انیشیٹوز نے شروع کیا ہے جس سے اب تک 280 سے زائد خاندان مستفید ہوچکے ہیں

بلوچستان میں عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے خود کفیل پروگرام شروع کردیا جب کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو مقامی سطح زرعی ترقی، گلہ بانی اور چھوٹے کاروبار کے آغاز کیلیے 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کی مالی سپورٹ فراہم کی گئی جس سے مستفید ہونیوالے افراد کی ماہانہ فی کس آمدنی جو پہلے انتہائی محدود تھی اب بڑھ کر 15 سے 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سماجی ادارے آرگنائزیشن فارسوشل ڈیولپمنٹ انیشیٹوز کے ہیڈ ٹرسٹی عاصم صدیقی نے بتایا کہ ان کے سماجی ادارے کے تحت ملک بھر 2500خاندانوں کو خود کفیل بنایا گیا ہے۔ محدود مالی تعاون اور منصوبہ بندی کے تحت یہ افراد مختلف کاروبار کررہے ہیں۔آئندہ اس پروگرام کا دائرکار بڑھایا جائے گا۔

آرگنائزیشن فارسوشل ڈیولپمنٹ انیشیٹوز کے پروگرام ہیڈ شہریار ندیم خان نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تین منصوبوں میں لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ پہلا منصوبہ زرعی ترقی ہے۔ اس منصوبے کے تحت چھوٹے کاشت کار جن کے پاس تین ایکڑ یا اس سے زائد زمین ہے، ان کو ایک فصل کے لیے 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے بیج ، کھاد فراہم کی گئی اور کاشت کاری جدید کے طریقوں کو استعمال کرنے کی تربیت فراہم کی جس کے نتیجے میں فصل کی پیداوار میں 150 فیصد اضافہ ہوا اور ہر کاشت کار گھرانے کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے 3نسلوں کا رشتہ ہے ، اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالا ہوگا

پروجیکٹ کے دوسرے منصوبے کے تحت 100گھرانوں کو دو بکریاں اور ایک بکرا فراہم کیا گیا ان جانوروں کی افزائش نسل کی وجہ سے ان گھرانوں کی سالانہ آمدنی میں 100 فیصد اضافہ ہو ا۔ اس پروگرام کے تیسرے منصوبے کے تحت 20 خاندانوں کو 50 سے 80 ہزار روپے کی مالیت کا چھوٹا کاروبار شروع کروا کر دیا گیا۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ نہ صرف لوگوں کو روزگار حاصل ہوا بلکہ وہ مالی طور پر خود کفیل بھی ہو گئے۔

پروگرام ہیڈ شہریار ندیم خان اور لسبیلہ میں روزگار پروگرام کے منیجر بابر جیند نے بتایا کہ ضلع لسبیلہ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے 7 مقامات پر سولر واٹر فلٹر پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ اس سے کئی ہزار افراد مستفید ہوتے ہیں۔

سماجی ادارے کی جانب سے ضلع میں 21 اسکول قائم کے گئے ہیں جن میں 1977بچے زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے بیشتر اسکولز نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈیویلمنٹ کے حوالے کیے گئے ہیں۔ ہر ماہ مختلف دیہات میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہاں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی اسپتال لسبیلہ کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close