کراچی: مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے صوبہ سندھ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے
یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے جبکہ خیرپور، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں بھی 23 سے 25 سمتبر تک بارش ہو سکتی ہے۔