کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں انٹربورڈ گریڈ14 کا آئی ٹی افسر بھی اکرم شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تقرری لیٹر ، جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گروہ جعلی نوکریاں، داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بناتا تھا، ملزمہ سرکاری نوکریوں کیلئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیتی تھی اور جعلی نوکریوں کے اپائنمنٹ لیٹر بھی دیے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں نئے صوبے کیلئے جدوجہد کا اعلان کردیا
ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسر نے رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بھی بنوائی، مارک شیٹ بنانےکے عوض پولیس افسر نے 80ہزار روپے دیے۔
ملزمہ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کا آئی ٹی افسر اکرم میرا دوست تھا، کون سا سرٹیفکیٹ کس طرح تیار کیا جاتا ہے اکرم نےطریقہ بتایا۔