کراچی: چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق آج شام کے وقت شہر کے مضافاتی علاقوں سے شروع ہونے والابارش کا سلسلہ شہر کے دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش دے سکتاہے
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے متوقع مون سون بارشوں کے حوالے سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات مشرقی سندھ میں داخل ہونے لگے ہیں
اس سسٹم کے زیراثر کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں غیرمعمولی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان
کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، نواب شاہ،جیکب آباد، شکارپور،دادو اور جامشورو میں 23 سے25 ستمبر کے دوران درمیانی اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ تھرپارکر ، بدین ،عمرکوٹ ، سانگھڑ ، میرپورخاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ 25 ستمبر تک بارشیں ہونے کا امکان برقراررہیگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری جبکہ کم سے کم 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 81 اورشام کو 64 فیصدرہا۔