24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48ہزار 151ٹیسٹ کیے گئے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 151 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 58 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
یہ بھی پر ھیں : سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔