کراچی: چئیرمین نیب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امکان یہی ہے کہ موجودہ چئیرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائے
شیخ رشید نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ کیسے بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، جعلی آئی ڈیز،ای میلز کے ذریعے کیسے ہمارےامیج کو نقصان پہنچایا گیا، بھارت کی ساری پلاننگ ہمیں نقصان پہنچانے کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک محاذ بنایا گیا ہے برطانوی سفیر نے بھی کہا کہ ہماری طرف سے کوئی بات نہیں تھی، اب ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا جانا بھول کر آگے بڑھنا چاہیے، وہ پاکستان کی ایجنسیوں سے زیادہ سمجھ دار لوگ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، شیخ رشید
وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں 22 دن ہوئے ہیں نیا اقتدار آیا ہے، دنیا افغانستان کے حالات فوراً تبدیل ہوتے دیکھنا چاہتی ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان کا ایک جیسا امیج ہوجائے، طالبان دنیا کے ایجنڈے پر پورے اترتے ہیں توافغانستان ترقی کرے گا۔
بھارت چاہتاہے کہ افغانستان کی طرح پاکستان کو بھی رکھا جائے، بھارت پاکستان کےامیج کو شدید نقصان پہنچانا چاہتا ہے، دشمن کی پوری کوشش ہے کسی بھی طرح پاکستان کونقصان ہو۔