لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں
صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے داتا دربار کے دروازے کھولے اور مزار پر حاضری دی اور دعا بھی کی۔
صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ داتا گنج بخش کا عرس مبارک قریب ہے، زائرین کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
یہ بھی پڑ ھیں : اسلام آباد میں محکمہ اوقاف نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد پنجاب میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی بھی کر دی گئی ہے جس کے تحت صوبے میں آج بروز جمعرات سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھولی جا سکیں گی۔