Featuredاسلام آباد
آصف زرداری 29 ستمبر کو عدالت طلب
اسلام آباد : نیب نے آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے سمن ارسال کردیا۔
آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلبی کا سمن ارسال کردیا گیا ہے۔
سمن کے مطابق 29 ستمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت نمبر تین پیش ہوں۔ فرد جرم کا کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔
رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے جاری سمن نیب تفتیشی نے آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا۔
آصف زرداری پر آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرن کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔