Featuredاسلام آباد
صوبائی حکومتوں کے عدم تعاون کے باعث بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبائی حکومتوں کے عدم تعاون کے باعث بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈیڈ لائن دے گا، اس حوالے سے سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کو طلب کر کے مؤقف سن چکا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن سے تعاون نہیں کر رہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن متعدد اجلاس کر چکا ہے۔