Featuredاسلام آباد
پاکستان میں کوروناکیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلا مزید 42 مریض انتقال کر گئے
این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 44ہزار958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.58 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑ ھیں : کرونا وائرس مزید زندگیاں نگل گیا، این سی او سی کے اعداد و شمار جاری
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد4ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 ہوگئی ہے۔