Featuredاسلام آباد

ملک میں ساڑھے 3لاکھ صنعتی اور تجارتی صارفین ہیں، صرف 50 ہزار سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں

اسلام آباد: صارفین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی بنیاد پر مبنی حاصل ہونیوالے تمام کوائف و معلومات کوٹیکس دہندگان کے ماسٹر انڈیکس سے کراس میچنگ کے ذریعے بے نامی داروں اور غیر رجسٹرڈ کاروباری یونٹس و تاجروں اور صننعتکاروں کا سراغ لگاکر ان کے خلاف کارروائی کرے گا

وفاقی ٹیکس محتسب آفس حکام کے مطابق ایف بی آر نے ڈیسکوز سے بجلی کے ان رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کا ڈیٹا وفاقی محتسب کی ہدایت پر طلب کیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ڈیسکوز نے ان رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کا ڈیٹا ایف بی آڑ کو فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سرکار نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی

 ایف بی آر کے مطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے وزارت توانائی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایف ٹی او کی ہدایات کو جلد از جلد نافذ کرے۔

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا نے ان رجسٹرڈ بجلی و گیس کے صارفین بارے شائئع ہونیوالی رپورٹس پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت شروع کی تھی ان رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ صنعتی اور تجارتی بجلی اور گیس صارفین ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close