Featuredسندھ

شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: ماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے

وسطی بھارت اور گجرات کے بعد کراچی سمیت سندھ کے بیشتر جب کہ جنوبی پنجاب کے بعض اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 27 ستمبر پیر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔ 28 ستمبر بروز منگل سے 02 اکتوبر تک میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات نے کراچی میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی

28 ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارکھان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے جب کہ قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close